Read More

برطانوی شہر میں بغیر ڈرائیور کاریں چلیں گی

برطانیہ کے شہر ملٹن کینز کی سڑکوں پر 2015 سے بغیر ڈرائیور کے کاریں چلنا شروع کر دیں گی
Read More

Slide 2 Title Here

Slide 2 Description Here
Read More

Slide 3 Title Here

Slide 3 Description Here
Read More

Slide 4 Title Here

Slide 4 Description Here
Read More

Slide 5 Title Here

Slide 5 Description Here

Monday, 30 September 2013

انتظار








میں نے انتظار کرنے والوں کو دیکھا۔ انتظار کرتے کرتے سو جانے والوں کو بھی اور مرجانے والوں کو بھی۔ میں نے مضطرب نگاہوں اور بے چین بدنوں کو دیکھاہے۔ آہٹ پر لگے ہوئے کانوں کے زخموں کو دیکھا ہے۔ انتظار میں کانپتے ہاتھوں کو دیکھا ہے۔ منتظر آدمی کے دو وجود ہوتے ہیں۔ ایک وہ ، جو مقررہ جگہ پہ انتظار کرتا ہے، دوسرا وہ، جو جسدِ خاکی سے جدا ہوکر پزیرائی کے لئے بہت دور نکل جاتا ہے۔ جب انتظار کی گھڑیاں دنوں، مہنوں، اور سالوں پر پھیل جاتی ہیں تو کبھی کبھی دوسرا وجود واپس نہیں آتا اور انتظار کرنے والے کا وجود، اُس خالی ڈبے کی طرح رہ جاتا ہے، جسے لوگ خوبصورت سمجھ کر سینت کے لئے رکھ لیتے ہیں اور کبھی اپنے آپ سے جدا نہیں کرتے۔ یہ خالی ڈبہ کئی بار بھرتا ہے۔ قسم قسم کی چیزیں اپنے اندر سمیٹتاہے لیکن اس میں "وہ" لَوٹ کر نہیں آتا جو پزیرائی کےلئے آگے نکل گیا تھا۔ ایسے لوگ بڑے مطمئن اور پوری طرح شانت ہوجاتے ہیں۔ ان مطمئن، پرسکون اور شانت لوگوں کی پرسنیلٹی میں بڑا چارم ہوتا ہے اور انہیں اپنی باقی ماندہ زندگی اسی چارم کے سہارے گزارنی پڑتی ہے۔ یہی چارم آپ کوصوفیاء کی شخصیتوں میں نظر آئے گا۔ یہی چارم عمر قیدیوں کے چہرے پر دکھائی دے گا اور اسی چارم کی جھلک آپ کو عمر رسیدہ پروفیسرں کی آنکھوں میں نظر آئے گی۔ 





(سفر در سفر سے اقتباس، مصنف، اشفاق احمد)





Read More

Sunday, 29 September 2013

انسان








انسان! جسے اشرف المخلوقات ہونے کا شرف حاصل ہے جسے فرشتوں نے سجدہ کیا اور مالک دو جہاں نے زمین کا حکمران بنایا۔ جس نے سینکڑوں پیچیدہ مسائل اپنی کمزور انگلیوں سے سلجھا کر رکھ دئیے، سمندر کو اپنا تابع فرمان بنایا اور ہوا کو فرماں بردار۔ جو کتاب مقدس کو سینے سے لگائے ہوئے تھا۔ مذہب کا محافظ تھا اور راہ طریقت پر رواں جس نے حقائق و معارف کے مشکل سوال چٹکیوں میں حل کر دئیے اور معصومیت سے ملائک کا مقابلہ کرتا تھا۔ زمین نے افتخار سے اسے اپنی وسیع آغوش میں بٹھایا اور آسمان نے ضیایاش نگاہوں سے عقیدت کے پھول برسائے۔

آہ! وہی انسان آج اپنی وجہ ہستی اور مقصد نمود بھول چکا ہے۔ جہل، عناد، اور کبرونخوت نے اس پر غلبہ کر لیا۔ آشتی و آزادی کے تحفے کو اس نے جنگ و غلامی میں بدل دیا۔ اس سے روح انسانیت چھن گئی۔ اس کی جگہ ایک پیکر فریب و حسد ہے اور مجسمہ ظلم و ستم، بردباری و پاکیزگی پر آج تشدد و بربریت حاوی ہے۔۔۔۔۔ ہلاکوکا استبداد اور چنگیز کا جوروظلم دہرایا جارہاہے اور زمانہ جاہلیت کی بھولی بسری دہشت انگیزیوں کی طرف رجوع ہے۔

آہ انسان! قدرت نے اسے ایک بہت بڑا عطیہ دیا تھا لیکن اس نے اس کی قدر نہ کی۔ اس سے جائز فائدہ نہ اٹھایا اور اشرف المخلوقات ہوتے ہوئے بھی ارزل المخلوقات ہوکررہ گیا۔

آج انسانیت اس کے ہاتھوں نالاں ہے اور اس کی چیرہ دستیوں پر انگشت بدنداں۔۔۔۔۔ اس کی معصومیت مصیبت میں بدل گئی اور مذہب پر مادیت چھا رہی ہے۔





(اقتباس از: جبران خلیل جبران)


Read More

نوکیا کا ماہ اکتوبر میں نئی ڈیوائسز لانچ کرنے کا اعلان








موبائل فونز بنانے والی کمپنی نوکیا آئندہ ماہ اکتوبر میں اپنی سمارٹ فونز کی سیریز میں چھ نئی ڈیوائسز پیش کرنے جارہا ہے۔ توقع ہے کہ اسے آئندہ ماہ 22 اکتوبر کو ابو ظہبی میں ہونے والی نوکیا کی "انوویشن ری انونٹڈ" نامی تقریب میں پیش کردیا جائے گا۔ 





اگرچہ ان سمارٹ فونز کی پوری تفصیل سامنے نہیں آسکی ہے لیکن اندازہ لگایا جارہا ہے کہ نوکیا، لومیا سمارٹ فون سیریز کا نیا فون، لومیا 1520، اس تقریب میں پیش کر سکتا ہےCNET کے مطابق لومیا 1520، 6انچ کی اسکرین کا حامل سمارٹ فون ہے۔ اسی طرح یہ افواہ بھی زیرِ گردش ہے کہ نوکیا، لومیا 2520 نامی ونڈوز آرٹی ٹیبلیٹ پی سی بھی اس تقریب میں پیش کریگا۔








Read More

دنیا ہمیں کیسی لگتی ہے؟










ایک روز ہم ڈیرے پر بیٹھے ہوئے تھے - میں نے اپنے بابا جی سے پوچھا کہ " جناب دنیا اتنی خراب کیوں ہو گئی ہے ، اتنی مادہ پرست کیوں کر ہو گئی ہے "



تو انہوں نے جواب دیا - " دنیا بہت اچھی ہے - جب ہم اس پر تنگ نظری سے نظر ڈالتے ہیں تو یہ ہمیں تنگ نظر دکھائی دیتی ہے - جب ہم اس پر کمینگی سے نظر دوڑاتے ہیں تو یہ ہمیں کمینی نظر آنے لگتی ہے - جب اسے خود غرضی سے دیکھتے ہیں تو یہ خود غرض ہو جاتی ہے - لیکن جب اسے کھلے دل روشن آنکھ اور محبت بھری نگاہ سے نظر دوڑاتے ہیں تو پھر اسی دنیا میں کیسے پیارے پیارے لوگ نظر آنے لگتے ہیں -
 


(اشفاق احمد زاویہ ٣سے اقتباس)


Read More

چکور - پاکستان کا قومی پرندہ





چکور - پاکستان کا قومی پرندہ



Read More

Saturday, 28 September 2013

انٹیل کا پاکستان میں ٹیبلیٹس متعارف کرنے کا اعلان








انٹیل نے اعلان کیا ہے کہ کمپنی اپنے ٹیکنالوجی پارٹنرز کے اشتراک سے پاکستان میں ایٹم پروسیسر کے حامل کم قیمت انڈرائیڈ اور ونڈوز ٹیبلیٹس متعارف کروائی گی۔ یہ ٹیبلیٹس پاکستان میں مقافی برانڈز کے ناموں سے فروخت کئے جائیں گے اور بہت جلد مارکیٹ میں فروخت کے لئے پیش کر دئے جائینگے۔ ان ٹیبلیٹس میں انٹیل کے  Medfield، Clover Trailاور Bay Trail پروسیسرز استعمال کئے جائینگے۔





چائینہ کے بنے اَن برانڈڈ ٹیبلیٹس کے مقابلے میں یہ ٹیبلیٹس عالمی معیار کے مطابق تیار کئے گئے ہیں۔ انٹیل ایٹم کے حامل یہ ٹیبلیٹس 7 انچ، 10 انچ اور 11 انچ ماڈلز میں دستیاب ہونگی اور اس کی انٹرنل میموری 16 جی بی ہوگی۔ انکی قیمت 13 ہزار روپے سے شروع ہوگی۔ چند مخصوص ماڈلز میں اینڈرائیڈ یا ونڈوز آپریٹنگ سسٹم کے ساتھ ساتھ ڈوول بوٹ کا آپشن بھی دستیاب ہوگا۔


Read More

آسمان سے گرا کھجور میں اٹکا۔










ذرا نظر اُٹھا کر آسمان کی طرف دیکھو کتنا اونچا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اگر کوئی اس پر سے گرے تو بہت چوٹ آتی ہے۔ بعض لوگ آسمان سے گرتے ہیں تو کھجور میں اٹک جاتے ہیں، وہیں بیٹھے کھجوریں کھاتے رہتے ہیں۔ لیکن کھجوریں بھی تو کہیں کہیں ہوتی ہیں، ہر جگہ نہیں ہوتیں۔



کہتے ہیں کہ پرانے زمانے میں آسمان اتنا اونچا نہیں ہوتا تھا۔ غالب نام کا شاعر جو دو سوسال پہلے ہوا ہے، ایک جگہ کسی سے کہتا ہے ؂  کیا آسمان کے برابر نہیں ہوں میں؟ جوں جوں چیزوں کی قیمتیں اونچی ہوتی گئیں، آسمان ان سے باتیں کرنے کے لئے اوپر اُٹھتا گیا۔ اب نہ چیزوں کی قیمتیں نیچے آئیں نہ آسمان نیچے اُترا۔



ایک زمانے میں آسمان پر صرف فرشتے رہا کرتے تھے پھر ہماشما جانے لگے۔ جو خود نہیں جاسکتے تھے ان کا دماغ چلا جاتا تھا۔ یہ نیچے دماغ کے بغیر ہی کام چلالیتے تھے۔ بڑی حد تک اب بھی یہی صورت حال ہے۔



(ابنِ انشاء کے تصنیف"اردو کی آخری کتاب" سے اقتباس)


Read More

لوئی بنڑ، وادی سوات





لوئی بنڑ، وادی سوات۔ فوٹوگرافی: جمال الدین



Read More

آنسو اور قہقہے








نیل کے کنارے شام کے دھندلکے میں ایک لگڑ بھگڑ ایک گھڑیال سے ملا۔۔۔۔۔۔۔ ایک نے دوسرے کو ٹھہرالیا۔ رسمی علیک سلیک کے بعد، لگڑ بھگڑ نے گھڑیال سے پوچھا۔





"کہئے سرکار کیسی گزررہی ہے؟"





گھڑیال بولا۔


"کیا پوچھتے ہو بھائی، بری ہی حالت ہے۔ اگر کبھی درد کی شدت کے مارے آنکھیں امنڈ آئیں تو دیکھنے والی قہقہے لگاتے ہیں کہ یہ گھڑیال کے آنسو ہیں۔ حالانکہ سچ پوچھو تو اس اذیت کی خلش ناقابل برداشت ہوتی ہے!"





اس پر لگڑبھگڑ نے کہا۔


"ارے میاں تم تو اپنے دکھ کا رونا روتے ہو۔ یہاں ذرا میری حالت بھی تودیکھو میں دنیا کی خوب صورتیوں کو دیکھتا ہوں، اس کے معجزوں کو دیکھتا ہوں، اس کے کرشموں کو، تومارے مسرت کے باچھیں کھل جاتی ہیں۔ ایسے جیسے صبح مسکراتی ہے۔ تو یہ "جانگلی"(جنگلی)میرے اس وجدانی کیف پر بھی قہقہے لگاتے ہیں۔۔۔۔۔ ارے یہ تو لگڑبھگڑی قہقہہ ہے"!





(از: خلیل جبران - کلیاتِ خلیل جبران سے ماخوذ)


Read More

Friday, 27 September 2013

فلسفہ حیات





رات کی ساعتیں شعلہ بدامن تھیں۔ فضا پر ہلکی ہلکی لرزش طاری تھی جیسے غیر مرئی روحیں کنج کنج کی سیر کرتی پھر رہی ہوں۔ اس پُرسکوت وقت میں محفل انجم گرم تھی۔ دھیمی دھیمی سر گوشیاں ہورہی تھیں جو بڑھتے بڑھتے شوخ قہقہوں میں تبدیل ہوجاتیں۔





ایکا ایکی ایک ننھے سے شہاب ثاقب نے اپنی جگہ سے حرکت کی گویا کوئی نئی تحریک پیش کرنے لگا ہو۔ لیکن دوسرے ہی لمحےاپنی کپکپاتی ہوئی دنیا سے نیچے کی طرف گرا اور فضاؤں کو چیرتا ہواغائب از نظر ہو گیا جیسے اندھیرے کے سینے پر نشتر چل پڑا ہو۔ اب اس کی ضوفشانی مفقود تھی اور جملہ تابانی نہاں۔





جہان فانی میں ہماری مثال بھی شہاب ثاقب سے کم نہیں۔ آسمان حیات پر ہستی کا نور جگمگاتا رہتا ہے، بڑھتی ہوئی شہرت اسے تاباں کر دیتی ہے اور معصومیت حد امکان تک درخشاں۔





لیکن جب فرشتہ موت کا بلاوا آتا ہے تو اس لطیف نور کو خیر باد کہنا پڑتا ہے اور جملہ دلچسپیوں کو الوداع۔





ہستی قبر کی گہرائی میں پنہاں ہوجاتی ہے جیسے کوئی ستارہ آسمان سے ٹوٹے اور زمین پر پہنچتا پہنچتا فضا میں گھل کر رہ جائے۔۔۔۔۔ اس کے باوجود لوگ زندگی کو اس قدر اہم سمجھتے ہیں۔ 





(کلیاتِ خلیل جبران)



Read More

زندہ قوم اور مردہ قوم







زندہ قوم مقاصد کو اہمیت دیتی ہے اور مردہ قوم رجال کو۔ زندہ قوم حال میں جیتی ہے اور مردہ قوم ماضی میں۔ زندہ قوم تنقید کا استقبال کرتی ہے اور مردہ قوم تنقید پر بپھر اٹھتی ہے۔ زندہ قوم حقیقی ایشو پر کھڑی ہوتی ہے اور مردہ قوم فرضی ایشو پر۔ زندہ قوم کو ہر ایک اپنا دوست نظر آتا ہے اور مردہ قوم دوسروں کے خلاف شکایت اور احتجاج میں مشغول نظر آتی ہے۔ زندہ قوم کی صفت تحمل اور برداشت ہے اور مردہ قوم کی صفت عدم تحمل، اورعدم برداشت ہے۔  (وحید الدین خان-آداب زندگی)


Read More

گوگل سرچ اب پہلے سے زیادہ بہتر سرچ الگوریدھم کے ساتھ







گوگل نے آج 15 سالگرہ کے موقع پرسرچ انجن میں مواد کو تلاش کرنے کے عمل میں بہتری لانے کے لئے اپنے سرچ انجن کا نظام اپ گریڈ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس اپ گریڈ کا اعلان آج سلیکون ویلی کے ایک گیراج میں میڈیا کے سامنے کیا گیا۔ واضح رہے کہ آج سے 15 سال قبل اسی گیراج میں سرگئی برن اور لیری بیچ نے گوگل سرچ انجن کو متعارف کروانے سے قبل کام کیا تھا۔



اس اپ گریڈ کو "ہمنگ برڈ" کا نام دیا گیا ہے جو کہ پچھلے تین سال میں پہلا بڑا اپ گریڈ ہے۔ گوگل نے گزشتہ روز اس اپ گریڈ کی صلاحیت کا مطاہرہ ایک تشہیری تقریب میں کیا جہاں گوگل کے ایک اہل کار نے اپنے موبائل فون پر گوگل کو ایفل ٹاور کی تصویر ڈھونڈھنے کو کہا، تصویر سامنے آنے پر اس کی اونچائی معلوم کرنا چاہی اور بعد میں مختلف مراحل کی تعمیراتی تصاویرکی فرمائش کی جو گوگل نے کامیابی سے دکھا دیں۔



گوگل کے مطابق یہ الگوریدھم گزشتہ ایک ماہ سے کام کر رہا ہے اور اس کا اثر گوگل پر ہونے والی 90 فیصد سرچ پر ہوا ہے۔ گوگل نے کہا ہے کہ ہمنگ برڈ طویل اور پیچیدہ سوالات کے لئے کرآمد ہے۔


Read More

Thursday, 26 September 2013

سام سنگ گلیکسی ایف










کیا آپ سمجھتے ہیں کہ سام سنگ، گلیکسی کے نئے ماڈل کو S5 کا نام دے گا؟ ہوسکتا ہے کہ آپ ٹھیک کہتے ہو لیکن کوریائی ویب سائٹ ETNews کا دعوی ہے کہ ہم بہت جلد سام سنگ کی جانب سے "گلیکسی ایف" سیریز کے تحت دھات کے بنے سمارٹ فون دیکھیں گے۔





اخبار نے اپنی رپورٹ میں دعوی کیا ہے کہ کمپنی ذرائع کے مطابق پہلا گلیکسی ایف کا بیرونی کور دھات کا بنا ہوگا جبکہ یہ اوکٹا-کور پروسیسر اور 16 میگا پکسل کے OIS کیمرا سے لیس ہوگا۔ اخبار نے یہ بھی کہا ہے کہ توقع کے برخلاف نیا گلیکسی ایف،Andoid 4.4کٹ کیٹ کے بجائے Android 4.2 جیلی بین پر مشتمل ہوگا۔ یہ بھی قیاس کیا گیا ہے کہ نیا سمارٹ فون خمدار اسکرین کا حامل ہوگا جیسا کہ پچھلے دنوں سام سنگ نے اپنے اعلامیہ میں مستقبل کے سمارٹ فونز کے بارے میں کہا تھا۔





یہ بات خارج از امکان نہیں کہ سام سنگ دھاتی سمارٹ فونز بناتا ہے۔ ممکنہ طور پر سام سنگ اپنے بڑے حریف ایپل اور HTC پر برتری حاصل کرنے کے لے ایسا کرسکتا ہے۔ اگرچہ اس خبر کی تصدیق نہیں ہوسکی، لیکن ماہرین کے مطابق یہ صرف افواہ ہو سکتی ہے جس میں کوئی سچائی دھائی نہیں دیتی۔


Read More

نسان کی نیسمو سمارٹ واچ







گاڑیاں بنانے والی جاپانی کمپنی نسان نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایک نئے سمارٹ واچ پر کام کر رہا ہے جو بنیادی طور پر ڈرائیور کی کارکردگی بہتر بنانے کے لئے ڈیزائن کی گئی ہے۔ کارساز کمپنی نے نسان نیسمو(Nissan Nismo) نامی اس سمارٹ واچ کی ایک ویڈیو انٹرنیٹ پر جاری کی ہے۔ بائیو میڑک نظام پر مشتمل یہ گھڑی ڈرائیور کی دل، دماغ اور جلد کی کیفیت پر توجہ دی گی۔ کلائی پر باندھے جانے والی گھڑی بلیو ٹوتھ کنکشن کے ذریعے آپ کی کار کے ساتھ منسلک ہوگی۔ ساتھ ہی اسے سوشل نیٹ ورکس سے بھی کنکٹ کیا جاسکتا ہے۔



نسان نیسمو سرخ، سیاہ اور سفید رنگوں میں دستیاب ہے۔ اسے آپریٹ کرنے کے لئے دو بٹنز دئے گئے ہیں جبکہ یہ لیتھیم آئن بیٹری سے چلتی ہے جو مکمل چارج ہونے کے بعد سات دن تک گھڑی کو پاور مہیا کرتی ہے۔ اس گھڑی میں مائکرو یو ایس بی پورٹ بھی دی گئی ہے۔ کمپنی نے فی الحال نہ تو اس کی قیمت بتائی ہے اور نہ ہی یہ بتایا ہے کہ اسے کب مارکیٹ میں صارفین کے لئے پیش کیاجائے گا۔




یہ گھڑی نسان کی بائیومیٹرک ٹیکنالوجی پر کام کرنے والے ریسرچ اینڈ ڈیویلپمنٹ یونٹ، نیسمو لیب نے تیار کی ہے۔ 


Read More

ایپل آئی فون کے بعد اب سام سنگ گیلیکسی کا گولڈ سمارٹ فون







جنوبی کوریا کی کمپنی سام سنگ نے گزشتہ روز (بدھ 25 ستمبر) کو ایک ٹوئیٹر فیڈ میں ایک تصویر پوسٹ کی ہے جس میں گیلیکسی 4 کا سونے کا بنا ہوا سمارٹ فون دکھایا گیا ہے۔ Elegance is a Touch of Gold کے عنوان سے دیا گیا یہ اشتہار، ایپل کے گولڈ سمارٹ فون کے صرف دو ہفتے بعد ہی منظر عام پر آیا ہے۔ ایپل کے نئے ماڈلز کی ابتدائی فروخت سے بھی یہ اندازہ ہوا کہ صارفین کی بڑی تعداد سنہری رنگ کے آئی فون میں دلچسپی لے رہے ہیں۔



ایپل کا سمارٹ فونز کی دوڑ میں قریبی حریف سام سنگ کے ترجمان نےمیڈیا کی جانب سے گولڈ ماڈل کے حوالے سے رابطہ کرنے پر کوئی جواب نہیں دیا۔ جبکہ ایپل کے ترجمان نے بھی اس خبر پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا ہے۔


Read More

Wednesday, 25 September 2013

تاؤبٹ، نیلم ویلی، آزاد کشمیر







تاؤبٹ، نیلم ویلی، آزاد کشمیر





Read More

گھاس کے ایک تنکے نے کہا۔۔۔













گھاس کے ایک تنکے نے خزاں رسیدہ پتے سے کہا۔ "تم گرتے وقت شور کیوں مچاتے ہو؟ تمہارے اس شور نے میرے بہاریں خواب کو پریشان کر دیا ہے۔"





پتا غصے میں بھر کر بولا۔۔۔۔۔۔۔۔ "او نیچ ذات کے، پستی میں رہنے والے، موسیقی سے بے بہرہ، چڑچڑے تنکے، جب تو اونچی ہوا میں نہیں رہتا تو تُو راگ کی لے کو کیا جانے؟





پھر خزاں رسیدہ پتا زمین پر سو گیا، اور جب بہار آئی تو اس کی آنکھ کھلی۔ مگر اب وہ گھاس کا تنکا بن چکا تھا۔ 





جب پھر خزاں آئی اور اس پر دوسرے پتے گرنے لگے تو اس نے آہستہ سے کہا۔۔۔۔۔ "یہ خزاں رسیدہ پتے کتنا شور مچاتے ہیں، اور میرے شیریں خواب کو پریشان کر دیتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔"





(ماخوذ: کلیاتِ خلیل جبران۔)


Read More

سام سنگ لارہا ہے لچکدار اسکرین والا سمارٹ فون









سمارٹ فون بنانے والی کمپنی سام سنگ نے سیول میں گیلیکسی نوٹ تھری کی لانچنگ کے موقع پر اعلان کیا ہے کہ وہ اکتوبر میں اپنا نیا سمارٹ فون لارہا ہے جس کی سب سے انوکھی بات اس کی لکچدار اسکرین ہے۔  اس وقت ڈیجیٹل ڈسپلے ٹیکنالوجی خمدار اور مڑنے والی کروی سکرینز کی جانب بڑھ رہی ہے۔ رواں سال کے شروع میں ہی سام سنگ  نے ایسی مصنوعات کے نمونے دکھائے تھے جن کی سکرین نہ صرف خمدار بلکہ انہیں بڑا بھی کیا جا سکتا ہے۔ 





سی سی ایس انسائٹ نامی ریسرچ گروپ کے تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ خمدار سکرین سے صارف کا سمارٹ فون استعمال کرنے کا تجربہ مکمل طور پر نہیں بدلے گا لیکن ایسا کرنے سے سام سنگ سمارٹ فون کی ایک ایسی مارکیٹ میں اپنا منفرد مقام بنا پائے گا جہاں زیادہ تر فون روایتی مُستطیل شکل اور فلیٹ سکرین والے ہیں۔


Read More

نوکیا کے بعد اب بلیک بیری بھی برائے فروخت









کینیڈا میں قائم سمارٹ فون بنانے والی کمپنی بلیک بیری نے ایک کنسورشیم کی جانب سے خریدنے جانے پر رضامندی کا اظہار کیا ہے۔ فیئر فیکس فائینانشل نے ، جس کی سرکردگی میں یہ کنسورشیم قائم ہے، بلیک بیری کو 4.7 ارب ڈالر میں خریدنے کی پیشکش کی ہے جسے کمپنی نے اصولی طور پر منظور کیا۔ بلیک بیری نے کہاہے کہ فیئر فیکس نے کمپنی کے دس فیصد حصص نو ڈالر فی حصص خریدنے کی پیشکش کی ہے۔



گزشتہ جمعے کو بلیک بیری نے ایک اعلامیہ میں کہا تھا کہ کہ خسارے کو کم کرنے کے لیے ساڑھے چار ہزارملازمین کو فارغ کیا جائے گا۔ یہ سب کرنے کی وجہ کمپنی کو پہنچنے والے تقریباً ایک ارب ڈالر تک کے متوقع نقصان ہے۔ بلیک بیری کے مالی حالات اس کے تازہ ترین ماڈل Z10 کی مایوس کُن فروخت کے نتیجے میں خراب ہوئے۔ اس فون کو جنوری میں متعارف کروایا گیا تھا مگر یہ صارفین کی توجہ حاصل کرنے میں ناکام رہا۔



بلیک بیری نے کہا ہے کہ ممکنہ فروخت کے بارے میں بات چیت  فیئر فیکس سمیت کچھ دیگر خریداروں کے ساتھ ہورہی ہے اور ان کی جانب سے دی گئی پیشکشوں کا جائزہ لیا جارہا ہے۔


Read More

Tuesday, 24 September 2013

آئی فون 5 ایس کا ٹچ آئی ڈی سکینر ہیک کرنے کا دعویٰ








 ایپل نے گزشتہ دنوں لانچ ہونے والے آئی فون کے نئے ماڈلز میں انگلیوں کے نشان کا سنسر نصب کیا ہے۔ یہ وہ ٹیکنالوجی ہے جو ممکنہ طور پر پاس ورڈ کے زمانے کو خیرباد کہنے میں اہم قدم ثابت ہو سکتی ہے۔ آئی فون 5 میں ٹچ آئی ڈی کی سہولت کے باعث استعمال کنندہ اپنی انگلی کے نشانات کی مدد سے فون کا لاک ختم کرسکتا ہے اور اس کو مشکل پاس ورڈ یاد کرنے کی ضرورت نہیں پڑتی۔ اس فون کی نئی ٹیکنالوجی کے بارے میں ایپل کا دعویٰ ہے کہ یہ نظام فون کو جرائم پیشہ اور معلومات چوری کرنے والے افراد سے بچا کے رکھے گا۔





لیکن حیرت انگیز بات یہ ہے کہ جرمنی سے تعلق رکھنے والے ہیکرز کے ایک  گروپ نے گزشتہ اتوار کو آئی فون 5 ایس کی
لانچنگ کے صرف دو دن بعد ہی اس کے فنگر پرنٹ سکینر کو ہیک کرنے کا دعویٰ
کیا ہے۔ اگر اس ہیکنگ کی تصدیق ہوگئی تو یہ ایپل کے لیے بڑی خفت کا باعث بنے گی کیونکہ
ایپل نے اس ٹیکنالوجی کے بارے میں دعوی کیا تھا کہ آئی فون کا سکینر اسے سام سنگ اور دوسرے اینڈرائیڈ فونز
سے ممتاز کرتا ہے۔





بی بی سی کے مطابق آئی فون کے سکیورٹی ماہرین نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ
انھیں یقین ہے کہ کیاس کمپیوٹنگ کلب یا سی سی سی نامی گروپ ایپل کی ٹچ آئی
ڈی کو ہیک کرنے میں کامیاب ہوا ہے، تاہم ان ماہرین نے خود آئی فون کی
ہیکنگ نہیں کی۔ آئی او ایس ہیکرز ہینڈ بک کے شریک مصنف اور سکیورٹی ماہر چارلی میلر نے کہا کہ ہیکرز نے ’فون کی ٹچ آئی ڈی کی
سکیورٹی مکمل طور پر پاش پاش کر کے رکھ دی ہے۔ اس کی وجہ سے یقیناً حملہ آوروں کو
مزید مواقع ملیں گے۔‘





سی سی سی کا شمار دنیا کے بڑے ہیکرز گروپ میں ہوتا ہے۔ اس گروپ نے اپنی ویب سائٹ پر ایک ویڈیو میں ایک
شخص کو آئی فون 5 ایس تک جعلی آئی ڈی کے ساتھ رسائی کرتے دکھایا ہے۔ ویب سائٹ پر یہ بھی بیان کیا گیا ہے کہ کس طرح آئی فون کے انگلیوں کے نشان کے سنسر کو ہیک کیاگیا ہے۔ سی سی سی کا کہنا ہے کہ ٹچ آئی ڈی کو نشانہ بنانے کا مقصد صرف ان اطلاعات کو غلط ثابت کرنا ہے کہ  نئے آئی فون کی ٹچ آئی ڈی
کو ہیک کرنا مشکل ہوگا۔





اس سلسلے میں ایپل نے ابھی تک کوئی موقف اختیار نہیں کیا۔ 


Read More

نیکی کرنے میں جلدی کا حکم







حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کے رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : نیکی کرنے میں جلدی کرو اِس سے پہلے کے ( یہ ) 6 چیزیں واقع ہوں .




  1. دجال کا ظہور 

  2. دھواں 

  3. زمین کا جانور 

  4. سورج کا مغرب سے نکلنا     اور 

  5. انتشار کا عام ہونا  

  6. جس سے بڑے پیمانے پہ قتل عام ہو گا . 



( رواہ مسلم ، کتاب 41 ، حدیث 7040 )






Abu Huraira reported Allah's Messenger (may peace be upon him) as saying: Hasten in performing these good deeds (before these) six things (happen): (the appearance) of tribe Dijjal, the smoke, the beast of the earth, the rising of the sun from the west, the general turmoil (leading to large-scale massacre) and death of masses and individuals.

Read More

زلزلے کیوں آتے ہیں؟







 اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے قرب قیامت کی جو بیشمار نشانیاں بیان کی ہیں ان میں سے ایک یہ بھی ہے کہ اس زمانے میں زلزلوں کی کثرت ہوگی۔ کسی زمانے میں جب کہیں سے یہ اطلاع آتی  کہ فلاں جگہ زلزلہ آیا ہے اور اتنے لوگ اسکے نتیجے میں لقمہ اجل بن گئے ہیں تو دیندار اور خوف خدا رکھنے والے لوگ توبہ استغفار کرنے لگتے تھے کہ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی احادیث مبارکہ کی رو سے یہ قرب قیامت کی نشانیوں میں سے ایک ہے۔ مگر آجکل روزانہ ہی کہیں نہ کہیں زلزلے نمودار ہو رہے ہیں اور انکے نتیجے میں جانی اور مالی خسارےوقوع پذیر ہوتے رہتے ہیں. مگر لوگوں کے دلوں میں اس بات کا خوف پیدا نہیں ہوتا بلکہ دلوں پر خوف کی جگہ ایک بے حسی کی کیفیت طاری ہو چکی ہے اور نصیحت حاصل کرنے کی بجائے تجاہل سے کام لیا جانے لگا ہے. قرآن مجید میں اللہ تعالی نے سورۃالزلزال میں وقوع قیامت کے حوالے سے ارشاد فرمایا ہے کہ"جب زمیں اپنی پوری شدت کے ساتھ ہلا ڈالی جائیگی" (سورۃ الزلزال۔ آیت ۱) مفسرین اس آیت سے یہ معنی لیتے ہیں کہ اس وقت زمین کا کوئی مخصوص حصہ نہیں بلکہ پورے کا پورا کرہ ارض ہلا دیا جائیگا جسکے نتیجے میں دنیا کا وجود ختم ہو جائیگا۔ مگر اس عظیم زلزلے کے واقع ہو نے سے پہلے پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان کے مطابق زمین کے مختلف حصوں پر زلزلوں کا ایک لا متناہی سلسلہ شروع ہوجائیگا۔


(بشکریہ: اردو کو)


Read More

آئی فون کے نئے ماڈلز کی ریکارڈ ساز فروخت








آئی فون بنانے والی کمپنی ایپل کے اعلامیے کے مطابق کمپنی نے iPhone5s اور iPhone5c کے نو ملین (نوے لاکھ) یونٹ فروخت کئے ہیں۔ گزشتہ روز جاری بیان کے مطابق یہ فروخت 20 ستمبر کو افتتاح کے بعد صرف تین دن میں ہوئی۔ اس کے علاوہ، تقریباً 200 ملین کے قریب iOS ڈیوائسز، مکمل طور پر نئے ڈیزائن کئے گئے iOS 7 پر اپ گریڈ ہوچکی ہیں جوکہ تاریخ کی سب سے بڑی سافٹ ویئر اپڈیٹ ہے۔



فی الحال آئی فون کے یہ دونوں ماڈلز امریکہ، آسٹریلیا، کینیڈا، چین، فرانس، جرمنی، ہانگ کانگ، جاپان، پیورٹو ریکو، سنگاپور اور برطانیہ میں دستیاب ہیں. کمپنی کے ذرائع کے مطابق ان دونوں ماڈلز کی مانگ، ابتدائی فراہمی سے بھی تجاوز کر گئی ہے اور بہت سے آن لائن آرڈرز آنے والے ہفتوں میں ہی بھیجنا ممکن ہوسکیں گے۔



ایپل کے سی ای او ٹم کک کے مطابق یہ لانچنگ کے بعد آئی فون کے کسی بھی ماڈل کی سب سے بڑی فروخت ہے۔ اگرچہ ہم اپنی ابتدائی سپلائی مکمل طور پر مارکیٹ کو دے چکے ہیں، اس کے باوجود مختلف سٹورز اپنے آرڈرز بک کروارہے ہیں۔ لاکھوں صارفین نے آن لائن آرڈرز بک کئے ہیں جنہیں پورا کرنے کے لئے ہمیں سخت محنت کرنا پڑے گی۔ ہم صارفین کی حوصلہ افزائی اور صبر کو تعریف کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔



نئے iPhone5s اور iPhone5c، ایپل کے نئے iOS 7 پر مشتمل ہے۔ اس کی خصوصیت میں ایک بلکل نیا اور شاندار یوزر انٹرفیس، خوبصورت رنگ اور واضح فنکشنل لیئر شامل ہیں جو اس کو اور بھی زیادہ جاذب نظر بناتا ہے۔















Read More

Monday, 23 September 2013

نوکیا برائے فروخت







موبائل فون بنانے والی کمپنی نوکیا کے نام سےکون واقف نہیں۔ پچھلے کئی دھائیوں سے موبائل فون انڈسٹری کا بےتاج بادشاہ، نوکیا گزشتہ چند سالوں سے سام سنگ اور ایپل کی جانب سے شدید مقابلے کا سامنا کر رہا ہے اور اب زوال پزیر ہے۔ ایک خبر کے مطابق مائیکروسافٹ نے نوکیا کے موبائل فون بنانے والے یونٹ کو 4.6 بلین ڈالر میں خریدنے کا اعلان کیا ہے۔ نوکیا اس کاروبار سے متعلقہ تمام پیٹنٹ بھی مائیکروسافٹ کو فروخت کرے گی۔ دونوں کمپنیوں کے جاری کردہ مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ فروخت کا یہ عمل2014 کے ابتدا میں مکمل کر لیا جائے گا اور فروخت کے ساتھ ہی نوکیا کے تقریباً بتیس ہزار ملازمین مائیکروسافٹ منتقل ہو جائیں گے۔ تاہم اس فروخت کے لیے لازمی ہے کہ نوکیا کے شییر ہولڈرز اس کی منظوری دیں۔



مائیکروسافٹ کے سربراہ سٹیو بالمر کے مطابق یہ مستقبل کی جانب ایک بہت بڑا قدم ہے اور ملازمین، شیئر ہولڈرز اور صارفین کے لیے ایک بہتری کی صورت۔ گزشتہ کئی سالوں سے ٹیکنالوجی کی دنیا کی بڑی کمپنیوں میں سے ایک مائیکروسافٹ کوبھی کافی مشکلات کا سامنا ہے۔ یہ مشکلات روایتی پی سی مارکیٹ کو سمارٹ فونز اور لیپ ٹاپس کی وجہ سے درپیش ہیں۔ ماہرین کے مطابق مائیکروسافٹ نے موبائل فون کی ابھرتی مانگ کو نظر انداز کیا جو اس کے نقصان کا باعث بنا۔ مائیکروسافٹ نے گزشتہ سال اپنی ٹیبلٹ پی سی کو فروخت کے لیے پیش کیا مگر اس کی فروخت توقع سے کم رہی ۔مبصرین کے مائیکروسافٹ چاہتی ہے کہ اس کی موبائل فون کی مارکیٹ میں ترجیحات اور منصوبہ بندی درست ہو اور نوکیا اس سلسلے میں اس کے لئے سود مند ثابت ہوسکتا ہے۔


Read More

حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) کی حیات طیبہ







حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) لق و دق صحرا میں صاف پانی کے فوارے کی طرح ہیں اور گھٹا توپ اندھیروں میں روشنی کا ذریعہ ہیں۔ جو اس فوارے تک پہنچ جاتے ہیں وہ اتنا پانی لے لیتے ہیں جس سے انکی پیاس بجھ سکے تا کہ وہ اپنے گناہوں سے پاک ہو سکیں اور ایمان کی روشنی سے منور ہو سکیں۔ حضور (صلی اللہ علیہ وسلم) کے ہاتھوں میں رحم، ایک کنجی کی طرح تھا، جس کےذریعے آپ (صلی اللہ علیہ وسلم) نے ایسے قلوب کو کھولا جو سخت اور زنگ آلود ہو چکے تھے اور جنہیں کھولنے کا کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وسلم) تو اس سے زیادہ کر گئے کہ ان دلوں میں ایمان کی شمع روشن کر دی۔





اہل مکہ جو آپ (صلی اللہ علیہ وسلم) کے اپنے تھے انہوں نے آپ (صلی اللہ علیہ وسلم) کو اتنا ستایا کہ آخر کار آپ (صلی اللہ علیہ وسلم) کو مدینہ ہجرت کرنا پڑی۔ حتی کہ ہجرت کے بعد بھی ۵ برس تک امن نہ تھا۔ لیکن نبوت کے اکیسویں برس جب مکہ فتح ہوا تو آپ (صلی اللہ علیہ وسلم) نے اہل مکہ سے پوچھا "تم مجھ سے کیا توقع رکھتے ہو کہ تمہارے ساتھ معاملہ کروں گا؟" ان سب نے جواب دیا: "آپ (صلی اللہ علیہ وسلم) شریف ہیں اور شریف باپ کے بیٹے ہیں۔"  پھر آپ (صلی اللہ علیہ وسلم) نے اپنا فیصلہ یوں سنایا "آج تم پر کوئی قدغن نہیں؛ اللہ تمہیں معاف کرے! اس لئے کہ وہ بہت معاف کرنے والاہے"۔ آپ (صلی اللہ علیہ وسلم) مسلمانوں کے لئے انتہائی رحیم اور شفیق تھے؛ چنانچہ قرآن میں ہے:





"تحقیق تمہارے پاس، تم میں سے ہی پیغمبر آگئے ہیں، جن کو تمہاری تکلیف گراں گزرتی ہے، تمہارے بارے میں حریص ہیں اور مومنوں کیساتھ رحمدل اور مہربان ہیں"۔ (التوبہ:128)





"(وہ پیغمبر) مومنوں کا نگہبان ہے اور خود انکی ذات سے بھی زیادہ انکے قریب ہے۔"(الاحزاب:33)





آپ (صلی اللہ علیہ وسلم)  کی حیات طیبہ بھی عفو و درگزر اور برداشت میں گزری۔ حتی کہ آپ(صلی اللہ علیہ وسلم)  نے ابو سفیان کے ساتھ بھی نرمی والا معاملہ کیا، حالانکہ اس نے ساری زندگی آپ(صلی اللہ علیہ وسلم)  پر طعن و تشنیع کی تھی۔ فتح مکہ کے دوران، اسکے باوجود کہ ابو سفیان نے کہا کہ وہ ابھی بھی اسلام کے متعلق شک میں ہے، آپ (صلی اللہ علیہ وسلم)  نے اعلان کروایا کہ جو ابو سفیان کے گھر پناہ لے لے اسے کچھ نہیں کہا جائے گا۔ بالکل اسی طرح جس طرح خانہ کعبہ میں داخل ہونے والامامون قرار دیا اسی طرح ابو سفیان کا گھر تحفظ کے اعتبار سے خانہ کعبہ کے ساتھ مذکور ہوا۔





(یہ تحریر ترک مصنف جناب محمد فتح اللہ گولن کے مضمون "اسلام – تحمل و برداشت کا مذہب" سے لی گئی ہے)


Read More

اب ہاتھ کے اشارے سے ماؤس پوائنٹر کنٹرول کریں









جدید ٹیکنالوجی کا استعمال مشکل تو ضرور ہے لیکن انہیں آسان ترین بنانے کیلئے بھی نت نئی ایجادات سامنے آرہی ہیں۔ اس کی تازہ مثال "ائیر ماؤس" ہے جسے دستانے کی طرح پہن کر ہاتھ کو صرف ہلانے سے ماؤس پوائنٹر کو قابو کرکے کمپیوٹر استعمال کیا جاسکتا ہے۔



اس ائیر ماؤس میں ایسے سینسرز نصب کیے گئے ہیں جو قریب موجود کمپیوٹر سے منسلک ہونے کے باعث ہاتھ کی حرکات کو سیکنڈوں میں نوٹ کرکے اس پر عمل درآمد کرتے ہیں۔ اسے پہن کر ہاتھ کو زیادہ ہلانے جھلانے کی مشقت بھی نہیں کرنی پڑتی۔ لٰہذا کسی بیماری میں مبتلا یا زخمی افراد کیلئے یہ ایک موثر ترین ایجاد ہے۔ 


Read More

Sunday, 22 September 2013

زندگی اور وقت








واقعی زندگی مصروف ہوگئی ہے، واقعی اس کے تقاضے بڑے ہوگئے ہیں، لیکن جب انسان انسان کے ساتھ رشتے میں داخل ہوتا ہے، تو سب سے بڑا تحفہ اس کا وقت ہی ہوتا ہے۔ وقت کے بارے میں ایک بات اور یاد رکھیئے کہ جب آپ اپنا وقت کسی کو دیتے ہیں تو اس وقت ایک عجیب اعلان کرتے ہیں اور بہت اونچی آواز میں اعلان کرتے ہیں، جو پوری کائنات میں سنا جاتا ہے۔ آپ اس وقت یہ کہتے ہیں کہ "اس وقت میں اپنا وقت اس اپنے دوست کو دے رہی ہوں، یا دے رہا ہوں۔ اے پیاری دنیا! اے کائنات!! اس بات کو غور سے سنو کہ اب میں تم ساری کائنات پر توجہ نہیں دے سکتا، یا دے سکتی، کیونکہ اس وقت میری ساری توجہ یہاں مرکوز ہے۔" آپ اعلان کریں نہ کریں، کہیں یا نہ کہیں جس وقت آپ ہم آہنگ ہوتے ہیں اور ایمانداری کے ساتھ کسی کو وقت دے رہے ہوتے ہیں، تو پھر یہ اعلان بار بار آپ کےوجود سے، آپ کی زبان سے، آپ کے مسام سے آپ کی حرکت سے نکلتا چلا جائے گا۔ توجہ ہی سب سے بڑا راز ہے۔





زاویہ 2 سے اقتباس۔


Read More

خطرناک غلطیاں












ان 7 باتوں کو غور سے پڑھیں۔ یہ ہیں تو معمولی سی لیکن دراصل ان کا شمار خطرناک غلطیوں میں ہوتا ہے۔ 





  1. اپنے آپ کو سب سے عقلمند سمجھنا۔

  2. اپنے والدین کی خدمت سے آنکھیں چُرانا اور اولاد سے خدمت کی امید رکھنا۔ 

  3. اپنا راز کسی کو بتاکر اس سے پوشیدہ رکھنے کی درخواست کرنا۔ 

  4. اپنی آمدنی سے زیادہ خرچ کرنا۔

  5. جو کام خود سے نہ ہو سکے اسے سب کےلئے ناممکن سمجھنا۔

  6. کسی انسان کی ظاہری شکل و صورت دیکھ کر اس کے بارے میں رائے قائم کرنا۔ 

  7. گناہ اس نیت سے کرنا کہ بعد میں چھوڑ دوں گا۔ 







Read More

قصہ بہلول سے مشورے کا








واقعہ
مشہور ہے کہ ایک مرتبہ ایک شخص نے بہلول سے کہا- "اے دانا بہلول! میرے پاس
کچھ رقم ہے۔ مجھے مشورہ دو کہ میں کیا خریدوں کہ اس سے نفع حاصل کرسکوں"۔





بہلول نے اُس شخص کو جواب دیا۔ "روئی اور لوہا خرید لو"۔





وہ
شخص روئی اور لوہا خرید لیتا ہے۔ اتفاق سے کچھ ہی دن میں روئی اور لوہے کی
قیمت بڑھ جاتی ہے جس سے اُس شخص کو کافی منافع حاصل ہوتا ہے۔ وہ شخص
دوبارہ بہلول کے پاس جاتا ہے اور کہتا ہے۔ "اے دیوانے بہلول! میرے پاس کافی
رقم ہے۔ مجھے مشورہ دو کہ کیا خریدوں جس سے نفع حاصل ہو"۔





یہ سن کر بہلول اسے کہتا ہے کہ پیاز اور تربوز خرید لو۔





وہ
شخص اپنی پوری رقم پیاز اور تربوز کی خریداری میں لگا دیتا ہے۔ کافی دن گزر
جاتے ہیں۔ خریدار تو کم آتے ہیں لیکن پیاز اور تربوز گَل سڑ کر خراب ہو
جاتے ہیں۔ یہ دیکھ کر وہ شخص غصے میں بہلول کے پاس جاتا ہے اور کہتا ہے۔
"جب میں نے پہلی مرتبہ تم سے مشورہ کیا تو، تو نے کہا روئی اور لوہا
خریدلو۔ میں نے ویسا ہی کیا اور مجھے نفع ہوا۔ لیکن دوسری دفعہ تم نے مجھے
پیاز اور تربوز خریدنے کو کہا جو سارے سڑ گئے اور مجھے کافی نقصان ہوا۔ تو
نے ایسا کیوں کیا؟"۔





یہ
سن کربہلول مسکرایا اور کہا۔ "پہلے تم نے مجھے دانا بہلول کہہ کر پکارا
تھا تو میں نے تمہیں مشورہ بھی دانائی سے دیا تھا۔ لیکن دوسری مرتبہ تم نے
مجھے دیوانہ بہلول کہہ کر پکارا تھا اور میں نے دیوانہ بن کر تمہیں مشورہ
دیا تھا۔"


Read More

زندگی کا سفر








انسان دو قسم کے ہوتے ہیں۔ ایک وہ جن کی تربیت مصائب کی درس گاہ میں ہوتی ہے اور دوسرے وہ جن کی تربیت آسانیوں کی درس گاہ میں ہوتی ہے۔ بظاہر آسانیوں میں پرورش پانا اچھی بات ہے۔ مگر وہ چیز جس کو انسان سازی کہتے ہیں، اس کی حقیقی جگہ صرف مصائب کی درس گاہ ہے۔ نہ کہ آسانیوں کی درس گاہ۔ کسی کا یہ قول نہایت درست ہے کہ مشکل وہ چیز ہے جو انسان کو انسان بناتی ہے۔ 





زندگی کے سیلاب میں بے شمار لوگ مصیبتوں کی زد میں آتے ہیں۔ مگر مشاہدہ بتاتا ہے کہ عام طور پر لوگوں کا انجام دو قسم کا ہوتا ہے۔ ایک وہ لوگ جو مصیبتوں کے مقابلہ میں ٹھہر نہیں پاتے اور مایوسی اور دل شکستگی کا شکار ہو کر رہ جاتے ہیں۔ دوسرے وہ جو مضبوط اعصاب والے ثابت ہوتے ہیں۔ وہ مصائب کا مقابلہ کرتے ہیں۔ اور آخرکار اپنے لئے ایک زندگی بنانے میں کامیاب ہوجاتے ہیں۔





تاہم دوسرے گروہ کو یہ کامیابی ہمیشہ ایک محرومی کی قیمت پر ملتی ہے۔ مادی تجربات انھیں فکر کے اعتبار سے بھی مادی بنادیتے ہیں۔ وہ دیکھتے ہیں کہ مادی چیزوں سے محرومی نے انھیں ماحول میں بے قیمت کر دیا تھا۔ اور جب انھوں نے مادی چیزوں کو پالیا، تو اسی ماحول میں وہ دوبارہ قیمت والے ہوگئے۔ اس تجربہ کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ وہ سراسر مادہ پرست انسان بن جاتے ہیں۔ وہ مادی چیزوں کےکھونے کو کھونا سمجھنے لگتے ہیں اور مادی چیزوں کے پانے کو پانا۔





مصیبتوں میں پڑنے کا اصل فائدہ سبق اور نصیحت ہے۔ لیکن یہ فائدہ صرف اس وقت ملتا ہے جب کہ آدمی مصیبتوں کی زد میں آئے مگر وہ ہلاک نہ ہو۔ وہ زندگی کی تلخیوں سے دوچار ہو مگر وہ ان سے اوپر اٹھ کر سوچ سکے۔ مصیبتیں اور تلخیاں اس کے لئے تجربہ ثابت ہوں۔ نہ کہ وہ اس کے ذہن کی معمار بن جائیں۔ 





اقتباس: کتابِ زندگی ۔ مصنف: مولانا وحید الدین خان۔


Read More

Saturday, 21 September 2013

اورنگ زیب عالمگیر کا غیر مسلموں سے سلوک








مولوی ذکاء اللہ مرحوم اپنی تاریخ ہندوستان جلد نہم (زوال سلطنت تیموریہ) میں پروفیسر آرنلڈ کی کتاب دعوت اسلام کے حوالے سے  لکھتے ہیں۔ 





ایک دفعہ ایک شخص نے اورنگ زیب کو اس مضمون کی عرضی دی کہ دو شاہی ملازموں کو جو تنخواہ تقسیم کرنے پر مقرر ہیں، بادشاہ اس بنا پر برخاست کر دے کہ وہ کافر آتش پرست ہیں اور ان کی جگہ معتمد تجربہ کار مسلمانوں کو مقرر کر دے۔ 





بادشاہ نے جواب میں لکھاکہ دنیاوی کاروبار میں مذہب کو دخل نہ دینا چاہئے، اگر عرضی دہندہ کی بات پر عمل کیا جائے اور اس کو سلطنت کا دستورالعمل بنایا جائے تو تمام غیرمسلم راجاؤں اور ان کی رعیت کا کہاں ٹھکانہ ہو۔ شاہی نوکریاں لوگوں کو ان کی لیاقت اور قابلیت کے موافق ملنی چاہیئں۔ 


Read More

دنیا کی نویں اونچی چوٹی، نانگا پربت







پاکستان میں نانگا پربت دنیا کی نویں اونچی چوٹی ہے جس کی سطح سمند سے اونچائی 8126 میٹر ہے۔ 



Read More

Friday, 20 September 2013

سسٹم کی خرابی








اکثر کہا جاتا ہے کہ سسٹم میں خرابی ہے۔ سسٹم میں خرابی نہیں۔ سسٹم میں بے خیالی ہے، ان ڈیفرنس (Indifference) ہے۔ اگر آپ یہ تہیہ کر لیں ایک فریم ورک کے اندر اندر میں ، آپ، ہم سارے تو پھر وہ سسٹم جو کہ خراب سسٹم ہے، وہ رہتاہی نہیں، اور وہ رواں دواں قافلہ ہوتا جاتا ہےتخلیقات کی طرف۔



اشفاق احمد کی تصنیف "زاویہ" سے اقتباس


Read More

مائیکروسافٹ کی "آئی پیڈ دو اور دو سو ڈالر لو" اسکیم








کمپیوٹر اور سافٹ ویئر بنانے والی امریکی کمپنی مائیکروسافٹ نے امریکہ میں صارفین کو راغب کرنے کے لیے ایک مہم شروع کی جس میں لوگوں سے کہا گیا کہ وہ اپنے استعمال شدہ آئی پیڈ کے بدلے کم از کم دو سو ڈالر مالیت کے ٹوکن حاصل کر سکیں گے۔ یہ ٹوکن صارفین مائیکروسافٹ کی مصنوعات مثلاً سرفیس آر ٹی اور سرفیس پرو ٹیبلٹ کمپیوٹر خریدنے میں استعمال کر سکیں گے۔






مائیکرو سافٹ  ٹیبلٹس کی فروخت میں آئی پیڈ بنانے والی کمپنی ایپل سے بہت پیچھے ہے۔تجزیہ کاروں نے آئی پیڈز کی جگہ مائیکروسافٹ کی مصنوعات استعمال کرنے کی پیشکش کے حوالے سے شکوک و شبہات کا اظہار کیا ہے۔ گارٹنر موبائل ڈیوائس کے تجزیہ کار وان بیکر کا کہنا ہے کہ  لوگ مائیکروسافٹ کی اس پیشکش سے فائدہ اٹھانے کے جواب میں صرف ایک لفظ کہیں گے جو کہ ’نہ‘ ہے۔ وان بیکر کے مطابق ونڈوز کے مقابلے میں آئی پیڈز کے لیے بہت سی ایپلیکیشنز دستیاب ہیں جس کی وجہ سے ایپل کو برتری حاصل ہے۔








مائیکروسافٹ کو اپنے سرفیس ٹیبلٹ ڈیوائسز فروخت کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ اس سال کی پہلی سہ ماہی میں مائیکرو سافٹ نے  نو لاکھ ٹیبلٹس فروخت کیے جبکہ ایپل نے ایک کروڑ نواسی لاکھ آئی پیڈز فروخت کیے۔ سال کی دوسری سہ ماہی میں بھی مائیکروسافٹ صرف تین لاکھ ٹیبلٹس فروخت کر سکا تھا۔


Read More

دنیا کا پہلا 24قیراط گولڈ پلیٹڈ آئی فون 5








برطانوی کمپنی گولڈ اینڈکو نے آئی فون 5 کا الٹرا لگژری ایڈیشن تیار کیا ہے۔ یہ دنیا کا پہلا 24 قیراط گولڈ پلیٹڈ آئی فون5 ہے۔ آئی فون 5 کی مقبولیت تیزی سے بڑھی ہے اور ایپل کے مطابق آئی فون 5 کے 50 لاکھ یونٹس پہلے تین دن میں ہی فروخت ہو گئے تھے۔ آئی فون 5 کا یہ ایڈیشن 100،000 ڈالر میں دستیاب ہے اور اس طرح یہ دنیا کا مہنگا ترین اسمارٹ فون بن گیا ہے۔ 





خالص سونے سے تیار کئے گئے آئی فون 5 کے اس ماڈل کی  رواں ہفتے 27 ستمبر کو دبئی مال میں نقاب کشائی کی جائے گی۔ 24 قیراط سونے کا پانی چڑھے اس فون کو ریلیز کرنے کا مقصد گولڈ اینڈ کو کا اپنے گاہکوں کوجدید ٹیکنالوجی منفرد اندازمیں استعمال کرنے کی سہولت بہم پہنچانا ہے۔ گزشتہ سال گولڈ اینڈ کو نے  24 قیراط گولڈ پلیٹڈ آئی پیڈ 2 دبئی میں پیش کیا تھا۔ 


Read More

بچ کے چلئے










ایک راستہ ہے اس میں کانٹے دار جھاڑیاں ہیں۔ ایک آدمی بے احتیاطی کے ساتھ اس راستہ میں گھس جاتا ہے۔ اس کے جسم میں کانٹے چبھ جاتے ہیں۔ کپڑا پھٹ جاتا ہے۔ اپنی منزل پر پہنچنے میں اس کو تاخیر ہو جاتی ہے۔ اس کا ذہنی سکون درہم برہم ہوجاتا ہے۔ 





اب وہ آدمی کیا کرے گا۔ کیا وہ کانٹے کے خلاف ایک کانفرنس کرے گا۔ کانٹے کے بارے میں دھواں دھار بیانات شائع کرے گا۔ وہ اقوام متحدہ سے مطالبہ کرے گا کہ دنیا کےتمام درختوں سے کانٹے کاوجود ختم کر دیا جائے۔ تاکہ آئندہ کوئی مسافر کانٹے کے مسئلہ سے دوچار نہ ہو۔ 





کوئی سنجیدہ اور باہوش انسان کبھی ایسا نہیں کر سکتا۔ اس کے برعکس وہ صرف یہ کرے گا کہ وہ اپنی نادانی کا احساس کریگا۔ وہ اپنے آپ سے کہے گا کہ تم کو اللہ تعالٰی نے جب دو آنکھیں دی تھیں تو تم نے کیوں ایسا نہ کیا کہ کانٹوں سے بچ کر چلتے۔ تم اپنا دامن سمیٹ کر کانٹوں والے راستے سے نکل جاتے۔ اس طرح تمہارا جسم بھی محفوظ رہتا اور تم کو اپنی منزل تک پہنچنے میں دیر بھی نہ لگتی۔





آج کی دنیا میں آپ کو بے شمار ایسے لوگ ملیں گے جو انسانی کانٹوں کے درمیان بے احتیاطی کے ساتھ سفر کرتے ہیں اور جب کانٹے ان کے جسم کے ساتھ لگ کر انہیں تکلیف پہنچاتے ہیں تو وہ ایک لمحہ سوچے بغیر خود کانٹوں کو برا کہنا شروع کر دیتے ہیں۔ وہ اپنی نادانی کو دوسروں کے خانہ میں ڈالنے کی بے فائدہ کوشش کرنے لگتے ہیں۔





 ایسے تمام لوگوں کو جاننا چاہئے کہ جس طرح درختوں کی دنیا سے کانٹے دار جھاڑیاں ختم نہیں کی جاسکتیں اسی طرح سماجی دنیا سے کانٹے دار انسان کبھی ختم نہیں ہونگے۔ یہاں تک کہ قیامت آجائے۔ اس دنیا میں محفوظ اور کامیاب زندگی کا راز کانٹے دار انسانوں سے بچ کر چلنا ہے۔ اس کے سوا ہر دوسرا طریقہ صرف بربادی میں اضافہ کرنے والا ہے۔ اس کے سوا اور کچھ نہیں۔ 





مولانا وحید الدین خان کی تصنیف، کتابِ زندگی سے ماخوذ


Read More

Thursday, 19 September 2013

ونڈوز 8.1 کی حامل ایچ پی ٹیبلیٹ۔








جیسے جیسے ٹیبلیٹ کی مقبولیت میں اضافہ ہورہا ہے، ڈسک ٹاپ پی سی اور لیپ ٹاپ کی فروخت میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے۔ فروخت میں یہ کمی کمپیوٹر بنانے والی بڑی کمپنیوں کے لئے پریشانی کا باعث بن چکی ہے۔ HP نے ٹیبلیٹ کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے اس میدان میں کودنے کا فیصلہ فرروی میں سلیٹ 7 کی لانچنگ سے ہی کر لیا تھا اور اب نومبر میں اپنا پہلا ونڈوز کی حامل ٹیبلیٹ مارکیٹ میں لانچ کرنے کا اعلان کیا ہے۔  یہ ٹیبلیٹ دیگر  ٹٰیبلیٹس سے اس لحاظ سے منفرد ہوگا کہ اس میں انڈرائڈ کی جگہ ونڈوز 8.1 آپریٹنگ سسٹم استعمال کیا گیا ہے۔ Bay-Trail کے کوڈ نام کے حامل اس ٹیبلیٹ کو "اومنی10" کا نام دیا گیا ہے اور اس میں انٹیل کا ایٹم Z3000 پروسیسر استعمال کیا گیا ہے۔ اس کی سکرین کا سائز 10 انچ ہے اور بیٹری سے چلنے کی صلاحیت تقریباً 9 گھنٹے ہے۔ قیمت 350 سے 500 ڈالر تک رکھی گئی ہے۔ 





Read More

کالام ویلی، سوات





کالام ویلی، سوات، پاکستان


Read More

اینڈرائڈ کا نیا ورژن - کٹ کیٹ








اینڈرائڈ آپریٹنگ سسٹم کے بانی گوگل نے اعلان کیا ہے کہ اس کے موبائل آپریٹنگ سسٹم کا نیا ورژن نیسلے کی مشہور چاکلیٹ کیٹ کے نام پر ہوگا۔اس سے قبل گوگل نے اشارہ دیا تھا کہ اینڈرائڈ آپریٹنگ سسٹم ورڑن 4.4 کا نام ’کی لائم پائی‘ ہو سکتا ہے۔








گوگل کے اس نئے ورژن کو شروع میں اے ایل پی‘ کے نام سے پکارا جا رہا تھا۔ اینڈرائڈ گلوبل پارٹنر شپ کے جان لیگر لنگ نے کہا کہ گزشتہ سال ان کی کمپنی نے اپنے نئے ورژن کا نام اس مشہور چاکلیٹ پر رکھنے کا فیصلہ کیا۔





جان لیگر لنگ نے کہا "ہمیں محسوس ہوا کہ کتنے لوگوں نے دنیا میں کی لائم پائی کھایا ہوگا، جہاں ہماری کوڈنگ ہوتی ہے وہاں فرج میں کھانے کی چیزوں میں کٹ کیٹ چاکلیٹ بھی ہوتی ہے"۔





نیسلے کو بھی اس پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔ نیسلے کی مارکیٹنگ چیف پیٹرائیس نے بی بی سی کو بتایا کہ ہمیں اس حوالے سے فیصلہ کرنے میں صرف ایک گھنٹہ لگا۔


Read More

Wednesday, 18 September 2013

موت کی جھیل








دنیا بھر میں پانی سے ہونے والی اموات کافی زیادہ ہے۔ یہ جانی نقصان پانی کی کمیابی، پانی میں ڈوبنے، سیلاب و دیگر عوامل کی وجہ سے ہوتا ہے۔ لیکن مغربی افریقہ کے علاقے کیمرون میں ایک ایسی جھیل موجود ہے جو قدرتی طور پر خطرناک زہریلی گیسوں کا اخراج کرتی ہے۔ Nyos نامی یہ جھیل دنیا بھر میں سب سے زیادہ خطرناک جھیل تصور کی جاتی ہے۔ یہ جھیل پچھلے چند عشروں میں ہزاروں افراد کی جان لے چکی ہے۔ اگست 1986کی ایک رات اس جھیل سے کاربن ڈائی آکسائیڈ گیس اتنی زیادہ مقدار میں خارج ہوئی کہ تقریباً 1800 افراد اور بے شمار جانور ایک ہی رات میں مر گئے۔ 


Read More

دنیا کا سب سے بڑا روبوٹک ڈریگن








جرمنی کے شہر بویریا میں دنیا کے سب سے بڑے روبوٹک ڈریگن کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کر دیا گیا ہے۔ یہ ڈریگن خصوصی طور پر ایک ٹھیٹر پلے کے لئے تیار کیا گیا ہے۔ ٹراڈینو نامی یہ دیو ہیکل ڈریگن 11 ٹن وزنی، 30 فٹ اونچا اور 51 فٹ لمبا ہے۔ جبکہ اس کے پروں کا پھیلاؤ40 فٹ ہے۔ منہ سے آگ کے شعلے اگلتا یہ ڈریگن جرمن الیکٹریکل فرم "زولنر الیکٹرک اے جی" نے تیار کیا ہے۔ 


Read More

Tuesday, 17 September 2013

علم و عمل میں فرق








علم و عمل میں اگر فرق ہو تو یہ ایک طرح کی منافقت ہے بلکہ کھلی منافقت! علم سکھاتا ہے کہ اللہ سے ڈرو۔ آدمی اللہ سے ڈرنے کے بجائے سرکش ہوجاتا ہے۔ سیدھی راہ چھوڑ کر الٹی راہ پر چلنے لگتا ہے تو ایسے علم کا کیا فائدہ؟ علم دھوکے اور ریاکاری سے روکتا ہے اور اگر کوئی پڑھ لکھ کر بھی دھوکے باز اور ریاکار ہوجائے تو کیا کہا جائے۔ 





جس کی نیت نیک ہوگی اس کا عمل بھی ویسا ہی ہوگا۔ علم وہ جوہر ہے جو نیت کو نیک اور عمل کو بہتر بناتا ہے۔  


Read More

جنت نظیر وادی سوات کا ضلعی صدر مقام۔ سیدو شریف





سیدو شریف - فوٹوگرافی، جمال الدین



Read More

Monday, 16 September 2013

یہ یورپ نہیں، ہمارا پیارا پاکستان ہے۔









ہنزہ ویلی


Read More

Sunday, 15 September 2013

قِسمِ آدم










مامون کہا کرتا تھا لوگوں کی عقول کودیکھنے سے بڑھ کر اور کوئی فرحت بخش امر نہیں ہے۔ جب کوئی مشکل آبنتی ہے تو اس کے ٹالنے کا حیلہ مشکل ہو جاتا ہے۔ اور جب کوئی شے ہاتھ سے نکل جائے تو اس کا لوٹنا مشکل ہوجاتا ہے۔ نیز اس کا قول ہے سب سے بہتر وہ مجلس ہوتی ہے جس میں لوگوں کی حالت پر غور کیا جائے۔ اور آدمی تین قسم کے ہوتے ہیں، ایک قسم تو بمنزلہ غذا کے ہوتے ہیں جن کی ہر وقت ضرورت رہتی ہے اور دوسری قسم کے لوگ بمنزلہ دوا کے ہوتے ہیں کہ ان کی ضرورت حالتِ مرض میں ہوتی ہے اور تیسری قسم کے لوگ بمنزلہ بیماری کے ہوتے ہیں جو ہر حال میں مکروہ ہیں۔ 





(جلال الدین عبدالرحمان السیوطی کی تصنیف "تاریخ الخلفاء" سے اقتباس)


Read More

میموری کارڈ سے ضائع شدہ تصاویر ریکور کریں








ڈیجیٹل کیمروں کی ایجاد سے قبل پرانے فلم رول والے کیمرے عام تھے۔  ان کیمروں کی تصاویر ڈیویلپ (دھلائی) کے بعد ہی ہم دیکھ سکتے تھے۔ محدود تعداد کی یہ تصاویر بعض اوقات کسی تکنیکی خرابی کی وجہ سے فلم رول پر ضائع ہو جاتی تھی اور آپ سر پکڑ کر بیٹھ جاتے تھے۔ پریشانی تب اور بڑھ جاتی اگر تصاویر کسی یاد گار تقریب کی ہو۔ 





اگرچہ ڈیجیٹل کیمروں نے فوٹو گرافی نہایت آسان کردی ہے اور آپ کسی بھی منظر کے ایک سے زائد تصاویر بھی بناسکتے ہیں۔ لیکن تصاویر ضائع ہوجانا اب بھی عام ہے۔ حادثاتی طور پر، وائرس حملےیا غلطی سے میموری کارڈ فارمیٹ ہوجانے کی وجہ سے آپ کی محنت اور قیمتی تصاویر ضائع ہو سکتی ہیں۔ اس مسئلے کے حل کے لئے میجک فوٹو ریکوری ایک بہترین سافٹ وئر ہے۔ 





میجک فوٹو ریکوری آپ کی ضائع شدہ تصاویر کو بآسانی ڈھونڈ کرلے آتا ہے۔یہ سافٹ وئر کسی بھی قسم کی سٹوریج میڈیا مثلاً ہارڈ ڈسک، میموری کارڈ، یو ایس بی یا پورٹیبل ڈرائیو کو اچھی طرح اسکین کرتے ہوئے آپ کو ضائع شدہ تصاویر کا تھب نیل دکھاتا ہے۔ اسکا یوزر انٹرفیس نہایت سادہ ہے جو اس کے استعمال کو آسان کردیتا ہے۔ یہ تصاویر کو اصل سائزمیں دیکھنے کی سہولت بھی دیتا ہے۔ ساتھ ہی ساتھ آپ  کو نام، سائزیا اسٹوریج لوکیشن کی فلڑ کی سہولت بھی دیتا ہے۔ تمام فائل سسٹمز مثلاً FAT اور NTFS کے ساتھ کام کرسکتا ہے۔ 





میجک فوٹو ریکوری ونڈوز کے پلیٹ فارم پر چلتا ہے اور تمام فارمیٹ کی تصاویر بشمول RAW اور SLR فارمیٹ کو تلاش کر سکتا ہے۔ 





اسکا فری ورژن بھی مکمل قابلِ استعمال ہے۔ آپ اسے نیچے دئے گئے لنک سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ 













Read More

فیصل مسجد ۔ اسلام آباد۔ ایک دلکش نظارہ





فیصل مسجد، اسلام آباد



Read More

Saturday, 14 September 2013

گوالا











بھینس بہت مفید جانور ہے، پنجاب کے بیشتر علاقوں میں اسے 'مج' کے نام سے پکارا جاتا ہے۔ قد میں عقل سے تھوڑی بڑی ہوتی ہے۔ چوپایوں میں یہ واحد جانور ہے جو موسیقی کا ذوق رکھتا ہے، اسلئے لوگ اس کے آگے بین بجاتے ہیں۔ بھینس دودھ دیتی ہے لیکن یہ کافی نہیں ہوتا، لہذا باقی دودھ گوالا دیتا ہے اور ان دونوں کے باہمی تعاون سے ہم شہریوں کا کام چلتا ہے۔ تعاون یوں تو بڑی اچھی چیز ہے، لیکن دودھ کو چھان لینا چاہئے تاکہ مینڈک نکل جائیں۔ 





ابنِ انشاء کی تصنیف "اردو کی آخری کتاب" سے اقتباس


Read More

Social Profiles

Twitter Facebook Google Plus LinkedIn RSS Feed Email Pinterest

Popular Posts

Blog Archive

Urdu Theme

Blogroll

About

Copyright © Urdu Fashion | Powered by Blogger
Design by Urdu Themes | Blogger Theme by Malik Masood