کیا آپ سمجھتے ہیں کہ سام سنگ، گلیکسی کے نئے ماڈل کو S5 کا نام دے گا؟ ہوسکتا ہے کہ آپ ٹھیک کہتے ہو لیکن کوریائی ویب سائٹ ETNews کا دعوی ہے کہ ہم بہت جلد سام سنگ کی جانب سے "گلیکسی ایف" سیریز کے تحت دھات کے بنے سمارٹ فون دیکھیں گے۔
اخبار نے اپنی رپورٹ میں دعوی کیا ہے کہ کمپنی ذرائع کے مطابق پہلا گلیکسی ایف کا بیرونی کور دھات کا بنا ہوگا جبکہ یہ اوکٹا-کور پروسیسر اور 16 میگا پکسل کے OIS کیمرا سے لیس ہوگا۔ اخبار نے یہ بھی کہا ہے کہ توقع کے برخلاف نیا گلیکسی ایف،Andoid 4.4کٹ کیٹ کے بجائے Android 4.2 جیلی بین پر مشتمل ہوگا۔ یہ بھی قیاس کیا گیا ہے کہ نیا سمارٹ فون خمدار اسکرین کا حامل ہوگا جیسا کہ پچھلے دنوں سام سنگ نے اپنے اعلامیہ میں مستقبل کے سمارٹ فونز کے بارے میں کہا تھا۔
یہ بات خارج از امکان نہیں کہ سام سنگ دھاتی سمارٹ فونز بناتا ہے۔ ممکنہ طور پر سام سنگ اپنے بڑے حریف ایپل اور HTC پر برتری حاصل کرنے کے لے ایسا کرسکتا ہے۔ اگرچہ اس خبر کی تصدیق نہیں ہوسکی، لیکن ماہرین کے مطابق یہ صرف افواہ ہو سکتی ہے جس میں کوئی سچائی دھائی نہیں دیتی۔
0 comments:
Post a Comment