گاڑیاں بنانے والی جاپانی کمپنی نسان نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایک نئے سمارٹ واچ پر کام کر رہا ہے جو بنیادی طور پر ڈرائیور کی کارکردگی بہتر بنانے کے لئے ڈیزائن کی گئی ہے۔ کارساز کمپنی نے نسان نیسمو(Nissan Nismo) نامی اس سمارٹ واچ کی ایک ویڈیو انٹرنیٹ پر جاری کی ہے۔ بائیو میڑک نظام پر مشتمل یہ گھڑی ڈرائیور کی دل، دماغ اور جلد کی کیفیت پر توجہ دی گی۔ کلائی پر باندھے جانے والی گھڑی بلیو ٹوتھ کنکشن کے ذریعے آپ کی کار کے ساتھ منسلک ہوگی۔ ساتھ ہی اسے سوشل نیٹ ورکس سے بھی کنکٹ کیا جاسکتا ہے۔
نسان نیسمو سرخ، سیاہ اور سفید رنگوں میں دستیاب ہے۔ اسے آپریٹ کرنے کے لئے دو بٹنز دئے گئے ہیں جبکہ یہ لیتھیم آئن بیٹری سے چلتی ہے جو مکمل چارج ہونے کے بعد سات دن تک گھڑی کو پاور مہیا کرتی ہے۔ اس گھڑی میں مائکرو یو ایس بی پورٹ بھی دی گئی ہے۔ کمپنی نے فی الحال نہ تو اس کی قیمت بتائی ہے اور نہ ہی یہ بتایا ہے کہ اسے کب مارکیٹ میں صارفین کے لئے پیش کیاجائے گا۔
یہ گھڑی نسان کی بائیومیٹرک ٹیکنالوجی پر کام کرنے والے ریسرچ اینڈ ڈیویلپمنٹ یونٹ، نیسمو لیب نے تیار کی ہے۔
0 comments:
Post a Comment