کینیڈا میں قائم سمارٹ فون بنانے والی کمپنی بلیک بیری نے ایک کنسورشیم کی جانب سے خریدنے جانے پر رضامندی کا اظہار کیا ہے۔ فیئر فیکس فائینانشل نے ، جس کی سرکردگی میں یہ کنسورشیم قائم ہے، بلیک بیری کو 4.7 ارب ڈالر میں خریدنے کی پیشکش کی ہے جسے کمپنی نے اصولی طور پر منظور کیا۔ بلیک بیری نے کہاہے کہ فیئر فیکس نے کمپنی کے دس فیصد حصص نو ڈالر فی حصص خریدنے کی پیشکش کی ہے۔
گزشتہ جمعے کو بلیک بیری نے ایک اعلامیہ میں کہا تھا کہ کہ خسارے کو کم کرنے کے لیے ساڑھے چار ہزارملازمین کو فارغ کیا جائے گا۔ یہ سب کرنے کی وجہ کمپنی کو پہنچنے والے تقریباً ایک ارب ڈالر تک کے متوقع نقصان ہے۔ بلیک بیری کے مالی حالات اس کے تازہ ترین ماڈل Z10 کی مایوس کُن فروخت کے نتیجے میں خراب ہوئے۔ اس فون کو جنوری میں متعارف کروایا گیا تھا مگر یہ صارفین کی توجہ حاصل کرنے میں ناکام رہا۔
بلیک بیری نے کہا ہے کہ ممکنہ فروخت کے بارے میں بات چیت فیئر فیکس سمیت کچھ دیگر خریداروں کے ساتھ ہورہی ہے اور ان کی جانب سے دی گئی پیشکشوں کا جائزہ لیا جارہا ہے۔
0 comments:
Post a Comment