ڈیجیٹل کیمروں کی ایجاد سے قبل پرانے فلم رول والے کیمرے عام تھے۔ ان کیمروں کی تصاویر ڈیویلپ (دھلائی) کے بعد ہی ہم دیکھ سکتے تھے۔ محدود تعداد کی یہ تصاویر بعض اوقات کسی تکنیکی خرابی کی وجہ سے فلم رول پر ضائع ہو جاتی تھی اور آپ سر پکڑ کر بیٹھ جاتے تھے۔ پریشانی تب اور بڑھ جاتی اگر تصاویر کسی یاد گار تقریب کی ہو۔
اگرچہ ڈیجیٹل کیمروں نے فوٹو گرافی نہایت آسان کردی ہے اور آپ کسی بھی منظر کے ایک سے زائد تصاویر بھی بناسکتے ہیں۔ لیکن تصاویر ضائع ہوجانا اب بھی عام ہے۔ حادثاتی طور پر، وائرس حملےیا غلطی سے میموری کارڈ فارمیٹ ہوجانے کی وجہ سے آپ کی محنت اور قیمتی تصاویر ضائع ہو سکتی ہیں۔ اس مسئلے کے حل کے لئے میجک فوٹو ریکوری ایک بہترین سافٹ وئر ہے۔
میجک فوٹو ریکوری آپ کی ضائع شدہ تصاویر کو بآسانی ڈھونڈ کرلے آتا ہے۔یہ سافٹ وئر کسی بھی قسم کی سٹوریج میڈیا مثلاً ہارڈ ڈسک، میموری کارڈ، یو ایس بی یا پورٹیبل ڈرائیو کو اچھی طرح اسکین کرتے ہوئے آپ کو ضائع شدہ تصاویر کا تھب نیل دکھاتا ہے۔ اسکا یوزر انٹرفیس نہایت سادہ ہے جو اس کے استعمال کو آسان کردیتا ہے۔ یہ تصاویر کو اصل سائزمیں دیکھنے کی سہولت بھی دیتا ہے۔ ساتھ ہی ساتھ آپ کو نام، سائزیا اسٹوریج لوکیشن کی فلڑ کی سہولت بھی دیتا ہے۔ تمام فائل سسٹمز مثلاً FAT اور NTFS کے ساتھ کام کرسکتا ہے۔
میجک فوٹو ریکوری ونڈوز کے پلیٹ فارم پر چلتا ہے اور تمام فارمیٹ کی تصاویر بشمول RAW اور SLR فارمیٹ کو تلاش کر سکتا ہے۔
اسکا فری ورژن بھی مکمل قابلِ استعمال ہے۔ آپ اسے نیچے دئے گئے لنک سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔
0 comments:
Post a Comment