Read More

برطانوی شہر میں بغیر ڈرائیور کاریں چلیں گی

برطانیہ کے شہر ملٹن کینز کی سڑکوں پر 2015 سے بغیر ڈرائیور کے کاریں چلنا شروع کر دیں گی
Read More

Slide 2 Title Here

Slide 2 Description Here
Read More

Slide 3 Title Here

Slide 3 Description Here
Read More

Slide 4 Title Here

Slide 4 Description Here
Read More

Slide 5 Title Here

Slide 5 Description Here

Friday, 4 October 2013

مسٹر معلوم نہیں








ایک بدیسی سیاح ہندوستان کی راج دھانی دہلی آیا۔ سب سے پہلے وہ لال قلعہ دیکھنے گیا۔ لال قلعے کے اندر کچھ ہندوستانی اسٹوڈنٹس گھوم رہے تھے۔ سیاح نے پوچھا اس قلعے کی تعمیر کرنے والا کون ہے؟





طالبِ علم نے جواب دیا معلوم نہیں۔





بدیسی سیاح بہت متاثر ہوا۔ اس نے سوچا مسٹر معلوم نہین کوئی بہت عظیم آدمی ہوگا جس نے یہ عظیم قلعہ بنا ڈالا۔ اس نے سوچا کہ وہ اس عظیم شخصیت سے ضرور ملاقات کریگا۔ لال قلعہ سے نکل کر وہ سڑک پر آیا تو دیکھا کہ کچھ لوگ جنازہ اٹھائے جا رہے ہیں۔اس نے ایک شخص سے پوچھا، یہ کون انتقال کر گیا ہے؟





اس شخص نے جواب دیا معلوم نہیں۔





مسٹر معلوم نہیں کے انتقال پر بدیسی کو بہت افسوس ہوا۔ آہ وہ عظیم آدمی کی ملاقات سے محروم رہا۔ 





(فکر تونسوی کا تحفہ)


Read More

نوکیا لومیا 625 اب پاکستان میں دستیاب





نوکیا نے اپنا نیا 4Gاسمارٹ فون لومیا 625 باضاطہ طور پرپاکستان میں متعارف کروادیاہے۔ Lumia 625 میں حال ہی میں متعارف کروائے گئے نوکیا لومیا 1020 کی بہت سی جدید خصوصیات کو شامل کیا گیا ہے۔ اس میں ’’نوکیا اسمارٹ کیمرا‘‘ جیسی کیمرا ایپلی کیشنز شامل ہے جو تصاویر میں سے غیر مطلوبہ اشیا کو حذف کرنے کے لیے آسان ٹولز مہیا کرتی ہیں۔ ساتھ ہی ’’نوکیا سنیماگراف‘‘ کی مدد سے ساکت تصویروں میں حرکت ڈال کر انھیں ویڈیوز میں تبدیل کیا جاسکتا ہے۔ نوکیا پاکستان کے کنٹری منیجر عارف شفیق کے مطابق یہ فون نوکیا اسمارٹ فونز کی تاریخ میں اب تک کی سب سے بڑی اسکرین کا حامل فون ہے۔


نوکیا کی جانب سے جاری ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ٹیلی نار کے اشتراک سے پاکستان میں متعارف کئے گئے اس فون کو ٹیلی نار فرنچائز سے خریدنے پر صارفین 2 ماہ مفت انٹرنیٹ کی خصوصی آفر سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ 4.7 انچ کی اسکرین کا حامل اس اسمارٹ فون میں ڈوئل کور 1.2 گیگا ہرٹز کا پروسیر، 512MB ریم اور 8GB انٹرنل میموری شامل ہے۔ اس فون کا آپریٹنگ سسٹم ونڈوز 8 ہے اس میں انٹرنیٹ ایکسپلورر10، ایکس بکس لائیو اور مائیکروسافٹ آفس کی سپورٹ موجود ہے۔






Read More

Thursday, 3 October 2013

اٹلی کے شہر میلان میں آبدوز زمین سے باہر سڑک پر آگئی










(انٹرنیٹ نیوز) اٹلی کے شہر میلان کے لوگ اس وقت حیران رہ گئے جب گزشتہ (بدھ02-اکتوبر) روز صبح شہر کے قدیم علاقے میں ایک آبدوز پتھریلی سڑک کا سینہ چیرتی ہوئی نمودار ہوئی۔ واقعے کے فوری بعد آبدوز کے کوننگ ٹاور پر موجود سیلرز ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے نیچے اترے اور لوگوں کو پیچھے ہٹانا شروع کردیا۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب لوگ صبح سویرے دفاتر جا رہے تھے۔ آبدوز دیکھ کر لوگوں کا مجمع لگ گیا اور مرد و زن سڑک کنارے کھڑے اس منظر کو حیرت سے دیکھتے رہے۔ آبدوز کے نمودار ہونے سے وقوعہ پر موجود ایک اسمارٹ کار کو معمولی نقصان پہنچا۔ موقع پر موجود لوگوں نے اپنےسمارٹ فونز اور کیمروں کی مددسے آبدوز کی تصاویر اتارنا شروع کر دیں تاہم سب یہی سوال کررہے تھے کہ یہ آبدوز آئی کہاں سے؟
















لیکن شاید آپ کو معلوم نہ ہو کہ اٹلی کی ایک انشورنس کمپنی نے اپنی تشہیری مہم کے سلسلے میں یہ ڈرامہ رچایا تھا۔ اس کمپنی کے ملازمین نے صبح سویرے پہلے سے تیار جعلی آبدوز لا کے سارا اسٹیج سجایا اور اسے حادثے کا رنگ دیدیا جس کا مقصد یہ تھا کہ لوگ جان سکیں کہ حادثات کسی بھی طرح اور نوعیت کے ہوسکتے ہیں۔ لہٰذا لوگ اپنی انشورنس کرئیں تاکہ ان کے ورثا اور لواحقین ان کے بعد مناسب رقم سے اپنی زندگی میں آسانیاں پیدا کرسکیں









Read More

Wednesday, 2 October 2013

مے دان سیاست








ہمیں آج تک سمجھ نہیں آئی کہ لوگ ہماری سنجیدہ باتوں پر ہنسنے کیوں لگتے ہیں اور ہماری مزاحیہ باتوں پر سنجیدہ کیوں ہو جاتے ہیں، کبھی کبھی تو لگتا ہے وہ ہمیں بھی سیاست دان سمجھتے ہیں۔ بچپن میں ایک بار اسکول جاتے ہوئے ایک فیملی نے گاڑی روک کر راستہ پوچھا، "بیٹا کیا آپ بتاسکتے ہیں اس وقت ہم کہاں ہیں؟" ہم نے کہا "اپنی گاڑی میں" تو اس شخص نے اپنی بیوی سے کہا "یہ بڑا ہوکر سیاستدان بنےگا۔" اس نے جو بتایا وہ درست ہے لیکن اس نے ایسا کچھ نہیں کہا جس کا ہمیں پہلے علم نہیں۔ لوگ اب یہ تو نہیں کہتے کہ بڑا ہوکر سیاستدان بنے گا یہ کہتے ہیں چھوٹا ہر کر سیستدان بنے گا، جو ہمیں پہلے سے علم نہیں۔ 





سیاستدانوں کے بارے میں ہم یہی جانتے تھے کہ عوام کے مسلئے حل کرتےہیں، کس میں حل کرتے ہیں؟ آپ کو پتا ہی ہے سب سے اچھا محلل کونسا ہے؟ ہم سمجھتے تھے کہ سیاستدانوں کے لئے سب سے بڑا مسلئہ یہ ہوتا ہے کہ کوئی مسلئہ نہ ہو لیکن پچھلے دنوں ایک سروے رپورٹ میں زندگی کے کے ہر شعبے کے لوگوں سے پوچھا گیا کہ پاستان کا سب سے بڑا مسلئہ کیا ہے تو اکثریت کا جواب تھا، "سیاستدان"۔ یہ پڑھ کر لگا کہ چلو ہم نے سیاستدان نہ بن کر قوم کو ایک مسلئے سے تو نجات دلائی۔





(ڈاکٹر یونس بٹ)


Read More

مکمل اور نامکمل علم







دریا کے کنارے ایک شہتیر تیر رہا تھا۔ اس پر چار مینڈک بیٹھے تھے۔ یکایک پانی کا ریلا آیا اور شہتیر کو بہا کر منجدھار میں لے گیا۔ مینڈک خوش تھے اور مطمئن کیونکہ آج تک انہوں نے ایسا لطف نہ اٹھایا تھا۔



آخرپہلا مینڈک بولا۔ "درحقیقیت یہ نہایت ہی عجیب و غریب شہتیر ہے اور یوں تیرتا ہے گویا زندہ ہے۔ آج تک ایسا شہتیر دیکھنے میں نہیں آیا۔"



پھر دوسرا مینڈک بولا۔ "نہیں میرے دوست! یہ شہتیر بھی دوسرے گھٹوں کی طرح ہے اور یہ حرکت نہیں کرتا۔ یہ تو دریا ہے جو سمندر کی طرف بہہ رہا ہے اور اپنے بہاؤ کے ساتھ ہمیں اور اس گھٹے کو لے جارہا ہے۔"



اور تیسرا مینڈک بولا۔ " نہ تو شہتیر تیر رہا ہے اور نہ دریا بہہ رہا ہے۔ حرکت تو ہمارے خیال میں ہے۔ کیونکہ خیال کے بغیر کوئی شے حرکت نہیں کر سکتی۔"



اور تینوں مینڈک آپس میں جھگڑنے لگ گئے کہ فی الحقیقت حرکت کرنے والی چیز کونسی ہے۔ نزاع بڑھتی گئی اور بات میں جوش و خروش پیدا ہوتاگیا لیکن وہ فیصلہ نہ کر سکے۔



پھر انہوں نے چوتھے مینڈک سے پوچھا جو اس وقت تک ساری بحث توجہ سے سنتا رہا تھا مگر چپ چاپ بیٹھا تھا اور انہوں نے اس کی رائے دریافت کی اور چوتھے مینڈک نے کہا تم میں سے ہر ایک راستی پر ہے اور تم میں سے کوئی غلطی پر نہیں، حرکت شہتیر میں بھی ہے، پانی میں بھی ہے اور ہمارے خیال میں بھی ہے۔"



اور تینوں مینڈک غضبناک ہوگئے کیونکہ ان میں سے کوئی بھی یہ تسلیم کرنے کو تیار نہ تھا کہ اس کا دعویٰ سراسر صداقت پر مبنی نہیں اور دوسرے دونوں پورے طورپر غلط نہیں۔



پھر عجیب بات ہوئی، تینوں مینڈک مل گئے اور انھوں نے چوتھے مینڈک کو شہتیر پر سے دھکا دے کر دریا میں گرادیا۔


(کلیاتِ خلیل جبران)


Read More

Tuesday, 1 October 2013

سونی Xperia Z الٹرا کے بعد اب سونیXperia Mini Z1









ٹوکیو : HTC، موٹورولا اور سام سنگ کی جانب سے Mini سمارٹ فونز متعارف کروانے کے بعد اب سونی نے Xperia Mini Z1 متعارف کروانے کا اعلان کیا ہے۔



کئی ماہ سے جاری افواہوں کے بعد Xperia Mini Z1 کی تصاویر اہم معلومات کے ساتھ انٹرنیٹ پرلیک ہوئی ہیں۔ Xperia بلاگ کے مطابق، اس اسمارٹ فون کو باضابطہ طور پرXperia Z1 F کا نام دیا جائے گا۔ ویب سائٹ کی جانب سے حاصل دستاویز میں کہا گیا ہے کہ Xperia Z1 F ایک بہیترین کیمرے اور کواڈ کور پروسیسر کا حامل ہوگا۔ iPhone 5C کی طرح یہ فون بھی مختلف رنگوں میں پیش کیا جائے گا۔



سونی Xperia Z1 F ایک 4.3 انچ 720p کا TRILUMINOSڈسپلے کا حامل ہوگا۔ جبکہ آپیریٹنگ سسٹم Android 4.2.2 جیلی بین ہوگا۔ اس سمارٹ فون میں 2.2Ghz کواڈ کور Qualcomm Snapdragon 800 پروسیسر اور 2 جی بی کی ریم ہوگی۔ سونی کے جانب سے اس سمارٹ فون میں 20.7 میگا پکسل، سونی G لینس کا حامل طاقتور پرائمری کیمرا اور 2.2 - میگا پکسل فرنٹ  کیمرے توقع کی جارہی ہے .



انٹرنل سٹوریج کا اندازہ 16GB اور ایکسپنشن سلاٹ64GB کی گنجائش کی مائیکروایس ڈی ہوگی۔



فی الحال یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ سونی کب اسے مارکیٹ میں لانچ کرنے جارہا ہے۔ لیکن سمارٹ فونز بنانے والی دیگر کمپنیوں کی جانب سے نئے ماڈلز کی لانچنگ میں دیکھی گئی تیزی کو دیکھتے ہوئے یہ اندازہ لگایا جارہا ہے کہ بہت جلد سونی یہ سمارٹ فونز صارفین کے لئے پیش کر دیگا۔


Read More

مسافتوں کی تھکن








میں نہیں جانتا کہ میرے پاؤں سے اور کتنی مسافتیں بندھی ہوئی ہیں اور نہ جانے زندگی کیسی کیسی مسافتوں کی تھکن اوڑھ کر سانس لینے کا قرض ادا کرتی چلی آئی ہے۔ اور میں کڑی دھوپ میں درختوں کے نیچے چھپتے ہوئے سائے کی طرح ہمیشہ اپنے آپ سے دوڑتا چلا آیا ہوں۔۔۔۔ ہارے ہوئے مسافر تھک کر سو گئے لیکن مجھے نیند نہیں آئی! ہر ہار کے بعد میں نےایک نئی مسافت کا لبادہ اوڑھ لیا کیونکہ سانس لینے کا قرض تو ادا کرنا ہی تھا۔





میں نے ہمیشہ چیزوں کے کھو جانے کا غم کیا لیکن مجھے معلوم نہ تھا کہ چیزوں کے کھوجانے سے زیادہ، ان کے کھوجانے کا احساس بڑا درد ناک ہوتا ہے۔ اور اب میں زندگی میں اتنا کچھ کھوچکا ہوں کہ کچھ پالینے کا احساس بھی مجھے ڈرا دیتا ہے۔ میں ان لوگوں میں سے ہوں جو درد سے بچنے کے لئے درد دسہتے ہیں! جنہیں سفر اور منزل سے کوئی لینا دینا نہیں ہوتا، جنہیں خود ان کے اپنے ہاتھ سے کھینچی ہوئی لکیریں، انہیں ماضی کے کسی ویران کھنڈر تک لے جاتی ہیں۔۔ جہاں ٹوٹی پھوٹی یادیں روتے ہوئے دل کو دلاسے دیتی ہیں اور کبھی کبھی آنکھوں سے بہنے والی بارش ہر زخم کو نہلا دیتی ہے اور پھر زخموں سے شعاعیں پھوٹنے لگتی ہیں۔۔ میں یہ بھی نہیں جانتا کہ یہ زخم اور اشک کہاں تک اپنی چبھن اور کسک برقرار رکھیں گے؟ میری تنہائی پر کب تک میری خواہشیں ماتم کریں گی؟ یا کچھ سماعتوں کی نظر ہو کر ہوا میں تحلیل ہوجائے گی! میں شاید کچھ بھی نہیں جانتا۔۔۔!


(محمود ایاز کے ناول "محبت اور دسمبر" سے اقتباس)


Read More

Urdu Theme

Blogroll

About

Copyright © Urdu Fashion | Powered by Blogger
Design by Urdu Themes | Blogger Theme by Malik Masood