ایک دن ملا نصرالدین منبر پر وعظ کرنے پہنچ گئے اور حاضرین سے پوچھا۔ کیا تم کو خبر ہے کہ میں تمہیں کیا سنانے والا ہوں؟ لوگوں نے کہا: ہمیں کوئی خبر نہیں۔ ملا نصرالدین یہ سن کے منبر سے اترے اور کہنے لگے کہ میں تم جیسے بے خبر لوگوں کو کیا بتاؤں جن کو کچھ خبر نہیں۔
دوسرے دن ملا نصر الدین پھر منبر پر پہنچے اور کہنے لگے، کیا تم کو خبر ہے کہ میں تمہیں کیا سنانا چاہتا ہوں؟ پہلے دن کے تجربے سے لوگ کہنے لگے کہ ہاں ہمیں خبر ہے۔ ملا یہ سن کر منبر سے اترے اور کہا کہ جب تمہیں پہلے ہی پتہ ہے تو میرے بتانے کی کیا ضرورت ہے۔
تیسرے دن وہ پھر منبر پر پہنچ گئے اور وہی سوال دوبارہ دہرایا، لوگ چونکہ دو روز کے جوابات سے تنگ آچکے تھے اس لیے کچھ لوگوں نے کہا کہ خبر ہے اور کچھ کہنے لگے کہ ہم نہیں جانتے۔ ملا نصرالدین یہ سن کر منبر سے اترے اور کہنے لگے: جنہیں خبر ہے وہ دوسروں کو بھی بتا دیں، میرے بتانے کی کیا ضرورت ہے۔
0 comments:
Post a Comment